ہفتہ‬‮   19   اکتوبر‬‮   2019

اٹک ،محرم الحرام کے سلسلہ میں ریسکیو1122 کا عملہ ہائی الرٹ

9 محرم الحرام کو شیں باغ کے مقام پر ریسکیو اہلکاروں نے ڈیوٹی سر انجام دی
اٹک ( نمائندہ اوصاف ) محرم الحرام کے سلسلہ میں ریسکیو1122اٹک کا عملہ ہائی الرٹ ، 9 محرم الحرام کو شیں باغ کے مقام پر جلوس میں انچارج ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر میاں محمد اشفاق کی زیر نگرانی ریسکیو اہلکاروں نے ڈیوٹی سر انجام دی جس میں زنجیر زنی کرنے والے عزاداروں کو طبی امداد فراہم کی گئی محرم الحرام میں ریسکیو اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی اور تمام عملہ ہائی الرٹ اپنی ڈیوٹی پر معمور ہے تمام بارگاہوں ، مجالس اور جلوسوں کو ریسکیو 1122 اٹک اپنی خدمات فراہم کر رہا ہے 9 محرم کو 41 عزاداروں کو طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ 1 شخص کی حالت زیادہ خراب ہونے پر اسے اسفندیار بخاری ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک منتقل کیا گیا

© Copyright 2019. All right Reserved