بدھ‬‮   23   اکتوبر‬‮   2019

جہلم، محرم الحرام کی مناسبت سے شہر بھر میں نیاز حلیم تقسیم

حلوہ پوری، نان چنے سمیت بیکری آئٹمز کی اشیاء بھی نذر و نیاز میں شامل ہیں
جہلم(نمائندہ اوصاف)جہلم محرم الحرام کی مناسبت سے شہر بھر میں نیاز حلیم کی تقسیم کا سلسلہ جاری جبکہ دودھ ، روح افزاء شکنجبین اور پانی کی سبیلیں بھی شہر کے تمام علاقوں میں جگہ جگہ لگائی گئیں۔ شہر بھر میں نذر ونیاز کے لئے حلیم کی تیاری رات بھر جاری رہی۔صبح سویرے نیاز تقسیم کی گئی۔ سبیلوں پر دودھ ، روح افزاء شکنجبین اور شربت بھی تقسیم کیا جارہا ہے ۔ شہریوں نے سڑکوں اور چوراہوں پر گاڑیوں سے لنگر اور نیاز کی اشیاء تقسیم کرنی شروع کررکھی ہیں ۔ نذر ونیاز کے لئے پکوان سینٹرز کو بھی بڑے بڑے آرڈرز دیئے جارہے ہیں ۔ حلوہ پوری، نان چنے سمیت بیکری آئٹمز کی اشیاء بھی نذر و نیاز میں شامل ہیں ۔ دوسری جانب پیکر وفااور کربلا کے غا زی عباس علمدارکی یاد میں نئے الم پاک تیار کرنے اور انکی سجا وٹ کا کام گزشتہ روز مکمل ہو گیا ۔

© Copyright 2019. All right Reserved