ہفتہ‬‮   19   اکتوبر‬‮   2019

پاک فوج کسی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے،عظمت حیات

شہد اء نے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ دے کر پاکستان کا دفاع ممکن بنایا
اٹک ( نمائندہ اوصاف ) پاکستان میں توانائی کے سب سے بڑے منصوبہ غازی بروٹھہ ہائیڈروپاورکمپلیکس کی واپڈا کالونی میں چیف انجینئر غازی بروٹھہ پروجیکٹ شیخ عظمت حیات کی زیر صدارت یوم دفاع پاکستان اور یکجہتی کشمیر کے حوالہ سے تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈائریکٹر ای اینڈ ایم اصغر حسین طوری ، ڈپٹی ڈائریکٹر ای اینڈ ایم مراد امیر ، ایکسین کالونی محمد عدیل ، آر ای الیکٹریکل شمس الملک ، سینئر انجینئر محمد نویداور دیگر افسران نے شرکت کی تقریب میں واپڈا ہائیر سکینڈری سکول کے اساتذہ ، طلباء و طالبات ، لیبریونین کے عہدیداران ، چیئرمین مشتاق احمد طوری اور ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا تلاوت کلام پاک کے بعد ہدیہ نعت پیش کی گی قومی ترانہ پاکستان کشمیر اور ملی نغمے پیش کئے گے اس موقع پر واپڈا ہائی سکول کے بچوں نے ٹیبلو بھی پیش کیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیف انجینئر غازی بروٹھہ پروجیکٹ شیخ عظمت حیات نے کہا کہ دشمن نے رات کی تاریکی میں وطن عزیز پر حملہ کیا پاکستانی فوج نے ہمت جرات اور بہادری سے مقابلہ کیا پاکستانی قوم اور فوج نے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دے

© Copyright 2019. All right Reserved