بدھ‬‮   23   اکتوبر‬‮   2019

امام حسین ؓ نےدین کی سربلندی کیلئے عظیم قربانی دی ،سجاد حسین

ہمیں چاہیے کے حسینؓ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے نماز کی پاپندی کریں
اٹک(نمائندہ خصوصی)سید سجاد حسین شاہ بخاری سجادہ نشین دربا ر عالیہ باغ نیلاب نے کہا کہ حسین محسن انسانیت کا نام ہے جہاں تک کلمہ گو مسلمان ہے وہ قربانی حسین کو سمجھیں حسین نواسئہ رسول ہے حسین نے دین کی سربلندی کے لیے وہ عظیم قربانی پیش کی جس کا پیغام آفاقی پیغام ہے ہمیں چاہئے کے حسین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے نماز کی پاپندی کریں حسین نے میدان جنگ میں بھی نماز نہیں چھوڑی اور نماز کی حالت میںشہید کر دیے گئے بہترین انتظامات کرنے پر ڈی پی او سید شہزاد ندیم بخاری کی پوری ٹیم کو اعلی انتظامات کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا سجاد حسین بخاری نے کہا کہ حسین اپنے نانا کی آغوش میں پروان چڑھے جس نانا نے اپنے نواسوں کی تربیت کی اور تمام عالم اسلام کو کہا کہ اے اللہ جس نے میرے نواسوں سے محبت کی گویا اس نے مجھ سے محبت کی جس نے میرے نواسوں کا دل دکھایا گویا کہ اس نے میرا دل دکھایا ۔

© Copyright 2019. All right Reserved