ہفتہ‬‮   19   اکتوبر‬‮   2019

آر پی او راولپنڈی کا دورہ اٹک ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

تمام جلوس اور مجالس کی سیکورٹی کے لیے بہترین اقدامات کئے گئے،عمران بخاری
اٹک(نمائندہ خصوصی) ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی محمد احسان طفیل کا نویں محرم الحرام کا دورہ سیکورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیاتفصیلات کے مطابق نویں محرم الحرام کا جلوس مولانا عمران بخاری کے گھر شین باغ سے برآمد ہوا ،جلوس کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی محمد احسان طفیل، ڈی پی او سید شہزاد ندیم بخاری کے ہمراہ نویں محرم کے جلوس کادورہ کیا سیکورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا ان کے ہمراہ اے ایس پی وقاص خان ایس ڈی پی او صدر سرکل اٹک،ایس ایچ او تھانہ صدر عابد شاہ،ڈسٹرکٹ انچارج سپیشل برانچ غلام سرور بھی موجود تھے اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی محمد احسان طفیل نے کہا کہ تمام جلوس اور مجالس کی سیکورٹی کے لیے بہترین اقدامات کئے گئے ہیں مجالس اور جلوس کے روٹس اور وقت کی پابندی کرائی جائے فلیش اور ٹربل پوائنٹس کا باریک بینی سے جائزہ لیا جائے اور انتہائی حساس تمام مجالس اور جلوس کی ویڈیو اورآڈیو ریکارڈنگ کی جائے ۔

© Copyright 2019. All right Reserved