بدھ‬‮   23   اکتوبر‬‮   2019

عقیدہ ختم نبوت کے بغیر ایمان مکمل نہیں ہو سکتا ، مولانا شیر زمان

آئین پاکستان کی روسے قادیانی اپنی عبادت گاہوں کو مساجد قرارنہیں دے سکتے
اٹک ( نمائندہ اوصاف ) 7ستمبر یوم ختم نبوت کے نام سے ہمیشہ یادرکھاجائے گا اکابرین علمائے کرام کی کاوشوں سے آج کے دن پارلیمنٹ نے قادیانیوں کو غیرمسلم قراردیاگیا قادیانی پاکستان کے آئین کے مطابق غیرمسلم قراردئے گئے ختم نبوت کے آئین کو قومی اسمبلی سے منظورکروانے پر علمائے کرام کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار سرپرست اعلیٰ جے یو آئی ضلع اٹک مولانا شیر زمان ، ضلعی نائب امیر مفتی سید امیر زمان حقانی ، تحصیل صدر اٹک حاجی زرغن شاہ ، تحصیل جنرل سیکرٹری ابراہیم فانی نے جامع مسجد لوہاراں میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ختم نبوت کے تحفظ کے آئین کو آئینی شکل دلوانے پر مفتی محمود مولاناشاہ احمدنورانی غلام غوث ہزاروی کو سلام پیش کرتے ہیں آئین پاکستان کی روسے قادیانی اپنی عبادت گاہوں کو مساجد قرارنہیں دے سکتے


© Copyright 2019. All right Reserved