راجہ وحید خان کے والدین مر حومین کے ایصال ثواب کیلئے دعا
کہوٹہ ( تحصیل رپورٹر )پی ٹی آئی کے سنیئر رہنماء راجہ وحید احمد خان کے والدین مر حومین کے ایصال ثواب کے لیے دعا۔حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت پی ٹی آئی کے سنیئر رہنماء راجہ وحید احمد خان کے والدین مر حومین کے ایصال ثواب کے لیے حضرت سخی سبزواری بادشاہ کے دربار میں دعا کا اہتمام کیا گیا دعائیہ محفل میں نمبردار راجہ ندیم ،راجہ طارق ، پر یس کلب کہوٹہ کے صدر راجہ عمران ضمیر ، راجہ ظفر تاج ، صحافی ملک عامر محمودسمیت دیگر کثیر تعداد میں معززین نے شر کت کی۔