ہفتہ‬‮   19   اکتوبر‬‮   2019

صفہ ماڈل سکول ٹوبہ میں شہداء کربلا کے ایصال ثواب کیلئے محفل

صدارت صاحبزادہ پیر مطلوب الرسول نے کی ، مہمان خصوصی ملک ظہیر تھے
ٹوبھہ (نمائندہ اوصاف) صفہ ماڈل سکول ٹوبہ میں شہدائے کربلا کے ایصال ثواب کی محفل منعقد ہوئی جس کی صدارت حضرت صاحبزادہ الحافظ پیر محمد مطلوب الرسول مدظلہ العالی سجادہ نشین آستانہ عالیہ للہ شریف نے کی ۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے محمد سرفراز مصطفوی نے کیا سکول کی طالبات اور ٹیچرزنے منقبت حضرت امام حسین علیہ السلام پیش کی کیں حاجی عبد المجید کندووال اؤر قاری محمد اکرام نقشبندی نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کیں تقریب کے مہمان خصوصی ملک ظہیر اعوان بھوچھال تھے جبکہ اس تقریب میں میں غلام شبیر چدھڑ انوار للہی حاجی عبدالرحیم فیصل آباد نصراللہ خان بٹ قاری محمد احسان ودیگر نےکی تقریب کے اختتام پر حضرت صاحبزادہ پیر محمد مطلوب الرسول مدظلہ العالی نے خصوصی دعا کی ۔

© Copyright 2019. All right Reserved