ہفتہ‬‮   19   اکتوبر‬‮   2019

گوجر خان میں علم اور ذوالجناح کے چار جلوس نکالے جائیں گے

سکیورٹی کے سخت انتظامات ، صفائی کیلئے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا عملہ مود رہے گا
گوجرخان (نمائندہ خصوصی )گوجرخان یوم عاشور آج انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جائیگا گوجرخان میں علم اور ذوالجناح کے چار جلوس نکالے جائیں گے سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں تفصیلات کے مطابق گوجرخان میں یوم عاشور کے موقع پر علم اور ذوالجناح کے جلوس نکالے جائیں گے مرکزی جلوس مرکزی امام بارگاہ سے برآمد ہوگاجو اپنے مقرر کردہ راستوں سے ہوتا ہوا واپس مرکزی امام بارگاہ واپس آئیگا جبکہ صندل کھینگر،تل سیداں اورکوٹ سیداںسے علم و ذوالجناح کے جلوس نکالے جائیں گے اس موقع پر پولیس نے سکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کو حتمی شکل دے دی ہے،ڈی ایس پی طارق محبوب اور ایس ایچ اوتھانہ گوجرخان اورنگزیب خان کی زیر نگرانی پولیس جلوسوں کے ہمراہ رہے گی جلوس کے داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ لگاکر ہر گزرنے والے کی شناخت اور مکمل تلاشی لی جائیگی جبکہ جلوس کے مقررہ راستوں میںچھتوں پربھی پولیس تعینات کی گئی ہے اس موقع پر امن کمیٹی کے ممبران بھی اپنا کردار ادا کرینگے ،سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا عملہ صفائی کے انتظامات کرے گا جبکہ ڈاکٹر ،ایمبولینس اور ریسکیو1122کا عملہ موقع پر موجود رہے گا

© Copyright 2019. All right Reserved