بدھ‬‮   23   اکتوبر‬‮   2019

یوم عاشور ، اے سی گوجر خان کا دورہ ، جلوسوں کے راستوں کو چیک کیا

داخلی راستوں پربیریئر جبکہ مین راستے پر واک تھرو گیٹ نصب کیے جائیں گے ، آنے جانے والے کو چیک کیا جائے گا
ریسکیو1122، ہسپتال اور صفائی کا عملہ ڈیوٹی پر مامور رہے گا، سیمل مشتاق کی ،روشنی کے نظام کو موثر ترین بنانے کی ہد ایت
گوجرخان (نمائندہ خصوصی ) گوجرخان اسسٹنٹ کمشنر سیمل مشتاق نے یوم عاشور کے موقع پرسکیورٹی انتظامات بالخصوص جلوسوں کے راستوں کو چیک کیا ،داخلی راستوں پربیریئر لگا ئے جائیں گے جبکہ مین راستے پر واک تھرو گیٹ پر آنے جانے والے کو چیک کیا جائے گا ،ریسکیو1122، ہسپتال اور صفائی کا عملہ ڈیوٹی پر مامور رہے گا ،روشنی کے نظام کو موثر ترین بنانے کی ہدایات جاری کیں ، محکموں کے افسران اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے ، لوڈشیڈنگ یا فنی خرابی کی صورت میں واپڈا عملہ فرائض سرانجام دے گا ، چیف آفیسر عمر شجاع ،چاند مبین نے بریفنگ دی تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سیمل مشتاق نے یوم عاشور کے موقع پر جلوسوں کے راستوں کو چیک کیا ،سکیورٹی کے انتظامات پر بریفنگ دی گئی اس موقع پر انہوں نے ہدایات جاری کہ کہ ریسکیو1122کی گاڑیاں موقع پر موجود اور جلوسوں کے ہمراہ ہونگی ایس ایچ او صاحبان بھی فرائض سرانجام دینگے انہوں نے کہا کہ رات کے اوقات میں مجالس اور جلوسوں کے راستوں پر روشنی کا انتظام کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ صفائی عملہ موجود رہے گا اور تمام اداروں کے افسران اپنی ذمہ داریاں بطریق احسن سرانجام دینگے انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے موقع پر تمام انتظامات محکموں کے افسران کے باہمی اشتراک سے بہتر بنائے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ اعلیٰ افسران بھی وزٹ کررہے ہیں دریں اثنا ڈی ایس پی طارق محبوب ،ایس ایچ او اورنگزیب خان نے بھی وزٹ کیا

© Copyright 2019. All right Reserved