ہفتہ‬‮   19   اکتوبر‬‮   2019

دریائے جہلم عبور کرتے ہوئے بزرگ شخص ڈوب کر جاں بحق

70 سالہ سراج دین اچانک گہرے پانی میں چلا گیا ، نعش تا حال نہ مل سکی
ٹوبھہ (نمائندہ اوصاف) تحصیل پنڈدادنخان کے گاؤں منڈا ھڑ پتن سے دریائے جہلم عبور کرتے ہوئے بزرگ شخص ڈوب کر جاں بحق ہوگیا تھا ریسکیو ٹیمیں بروقت موقع پر نہ پہنچ سکیں عوام اپنی مدد آپ کے تحت تلاش کرتے رہے آخرکار اس علاقہ کو ضلع سرگودھا کی حدود قرار دے دیا گیا اور سرکاری سطح پر لاش کی تلاش نہ کی گئی بو ھڑیاں ضلع سرگودھا کا رہائشی 70 سالہ بزرگ سراج دین منڈاھڑ پتن سے دریائے جہلم عبور کر تھا کہ اچانک گہرے گڑھے پانی میں چلے جانے کے باعث ڈوب گیا اور جاں بحق ہوگیا کئی گھنٹوں بعد بھی بزرگ کی لاش نہ مل سکی

© Copyright 2019. All right Reserved