ہفتہ‬‮   19   اکتوبر‬‮   2019

کربلا کی عظیم قربانیوں کو مشعل راہ بنا کر ہی امن قائم کیا جا سکتا ہے ، بلال حیدر

حضرت امام حسینؓ نے جان مال اہل عیال اور رفقاء کی قربانیاں پیش کر کے پیغام دیا کہ ظالم کے سامنے سر جھکانے سے کٹانا ہ بہتر ہے
اسلام امن کا درس دیتا ہے ،معرکہ کربلا حق و باطل کی ایسی داستانیں چھوڑ گیا جو رہتی دینا تک انسانیت کی راہنمائی کرتی رہیں گی

واہ کینٹ(نما ئندہ خصوصی)تاریخ اسلام میں واقع کربلا کو ایک اہم اور خاص مقام حاصل ہے واقع کربلا میں حضرت امام حسین اور انکے رفقاء کی قربانیاں مسلمانوں کے لیے مشعل راہ ہیں کربلا میں حضرت امام حسین نے اپنی جان مال اہل عیال اور رفقاء کی قربانیاں پیش کر کے انسانیت کی حفاظت کے ساتھ ساتھ یہ پیغام بھی دیا کہ ظالم چاہیے کتنا طاقتور کیوںنہ ہو اس کے سامنے سر جھکانے سے بہتر سر کٹانا ہے اسلام امن محبت چارے کا درس دیتا ہے گا۔ معرکہ کربلا اپنے پیچھے حق و باطل کی ایسی داستانیں چھوڑ گیا جو رہتی دینا تک انسانیت کی راہنمائی کرتی رہیں گی واقع کربلا کے امن و آشتی کے پیغام کو پھیلانا ہی ہمارا مقصد ہونا چاہیے ۔ ان خیالات کا اظہار نوجوان سیاسی سماجی راہنما بلال حیدر خان نے اوصاف سے گفتگو کے دوران کیا۔ اس موقع پر احمد زمان خان بھی موجود تھے۔بلال حیدر خان نے کہا کربلا کا واقع ہمارے لیے مشعل راہ کا کردار ادا کرتا رہے گاماہ محرم الحرام ہمیں اسلام کی خاطر حضرت امام حسین کی عظیم قربانی کے دن کی یاد دلاتا ہے ما ہ محرم الحرام کا تقدس برقرار رکھنا ہر مکتبہ فکر کی زمہ داری ہے محرم الحرام ہمیں ظلم کے خلاف ڈٹے رہنے کے ساتھ ساتھ صبر و استقامت کا بھی درس دیتا ہے۔ محرم الحرام صبر و تحمل ، ایثار و قربانی اور برداشت کا مہینہ ہے، ماہ محرم الحرام کے ایام ہمیں نواسہ رسول ؐ اور جگر گوشہ بتول کے عظیم افکار و اعمال کی یاد دلاتے ہیں انھوںنے کہا حضرت امام حسین اور انکے ساتھیوں کی لازوال قربانیاں ہمارے لیے مشعل راہ ہیں محرم الحرام کا مہینہ اسلامی تاریخ میں بلند مقام رکھتا ہے شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کو مشعل راہ بنا کر ہی پاکستان کو امن کا گہوارہ بنایا جا سکتا ہے

© Copyright 2019. All right Reserved