بدھ‬‮   23   اکتوبر‬‮   2019

مری ، 10 محرم الحرام کے حوالے سے ٹریفک پلان جاری

1بجے سے اختتام جلوس تک راولپنڈی مری کشمیر روڈ بند رہے گی
مری(بیورورپورٹ)چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی محمد بن اشرف کے ہدیات پر مری میں 10 محرم الحرام کے حوالے سے ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا سکیورٹی کے پیش نظر 10محرم الحرام کو 01بجے دن سے لیکر اختتام جلوس تک راولپنڈی مری کشمیر روڈ(RMK) روڈ ٹریٹ کے مقام سے بند رہے گی جبکہ 10 محرم الحرام کو نیومری روڈ اور کوٹلی ستیاں روڈ پرموہڑہ سیداں ، بھمروٹ سیداں ، بن بازار تا سنگسیری بازار بوقت ضروت ڈائیورش لگائی جائے گی ،10محرم الحرام کو مری شہر لالہ زار ٹرن ، سول ہسپتال مری ، لوئر مال ، مرحبا چوک امتیاز شہید روڈ پر 01بجے دن سے اختتام جلو س تک کسی قسم کی گاڑی انٹر نہیں ہونے دی جائے گی سیاحوں اور شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے لئے بانسرہ گلی ، گھوڑا گلی ، تریٹ بازار ، سالگراں اور سترہ میل ٹول پلازہ پر ڈائیورشن پلان کے مطابق ٹریفک وارڈنز کی ڈیوٹی لگا دی گئی ہے عوام الناس سے یہ اپیل کی جاتی ہے کہ اس ٹائم کے دورانیہ میں مری سے راولپنڈی اسلام آباد آنے جانے کے لئے ایکسپریس وے کا استعمال کریں اور پوائنٹ پر کھڑے ٹریفک وارڈنز افسران کی ہدایات پر عمل کریں ۔


© Copyright 2019. All right Reserved