ہفتہ‬‮   19   اکتوبر‬‮   2019

مری ،10 محرم کے جلوسوں کی فول پروف سکیورٹی کے انتظامات مکمل

میونسپل کارپوریشن دفتر میں کنٹرول قائم ، سیاحوں کی سہولت کا خصوصی خیال رکھاجائیگا، اے سی


مری(بیورورپورٹ) 10 محرم الحرام کے جلوسوں کی فول پروف سکیورٹی فراہم کئے جانے کے انتظامات مکمل کرلئے گئے جلوسوں کے ساتھ پولیس کی بھاری نفری،ڈولفن فورس،پانی کی گاڑیاں،میونسپل کارپوریشن کے افسران اور عملہ،تحصیل ہیڈکواٹرہسپتال مری کے ڈاکٹرز،ریکسیو 1122 ،اور امن کمیٹی کے ممبران موجود ہوں گے سیاحوں کی سہولت کا بھی خصوصی خیال رکھاجائیگا ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر مری احمد حسن رانجھا نے 10 محرم الحرام کے جلوسوں کی سکیورٹی اور امن وامان کے حوالے سے کئے گئے اقدامات پربتاتے ہو کہا کہ میونسپل کارپوریشن دفتر مری میں کنٹرول روم بھی قائم کردیا گیا ہے جورائونڈ دی کلاک کام کریگا ہم نے تمام پروگراموں کو حتمی شکل دے دی ہے تما م سکیورٹی ادارے،امن کمیٹیاں ،سول ڈیفنس اور دیگر ادارے اپنے فرائض بھرپور طریقے سے سرانجام دیں گے جن کی نگرامی میں خود کرونگا۔

© Copyright 2019. All right Reserved