بدھ‬‮   23   اکتوبر‬‮   2019

مر ی ، چور رات کی تاریکی میں شہری کی گاڑی لے اڑے

درخواست دینے کے باوجود مقدمہ درج ہوا نہ ہی ملزمان کا سراغ مل سکا
مری(بیورورپورٹ) ایکسپریس وے مغل آباد مری سے نامعلوم چور رات کی تاریکی میں کیری لے اڑے، خرم عباسی نے تھانہ مری میں درخواست دیتے ہوئے کہا کہ اس کی گاڑی کانمبر lov-3390 ہے جمعہ کی رات کو گاڑی کھڑی کرکے گھر گیاتو نامعلوم چور گاڑی لیکر فرار ہوگئے جس کی اطلاع مری پولیس کو دی گئی لیکن تاحال نہ تو میری چوری ہونے والی گاڑی کی ایف آئی آر درج ہوسکی ہے اور نہ ہی چوروں کا کوئی سراغ مل سکا ہے متاثرہ شخص نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ میری گاڑی کا مقدمہ درج کیاجائے اور چوروں کاسراغ لگا کر کیفر کردار تک پہنچایاجائے ،عوامی حلقوںکا کہنا ہے کہ مری میں کارچوری سمیت دیگر جرائم میں اضافہ باعث تشویش ہے اور لوگ عدم تحفظ کا شکار ہیں انہوں نے اعلیٰ حکام میں فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

© Copyright 2019. All right Reserved