بدھ‬‮   23   اکتوبر‬‮   2019

(وزیراعظم کی بنائی گئی کمیٹی کا اجلاس)کراچی کو بچانے کیلئے مسائل مستقل بنیادوں پر حل کرنا ہونگے(فروغ نسیم )


(وزیراعظم کی بنائی گئی کمیٹی کا اجلاس)کراچی کو بچانے کیلئے مسائل مستقل بنیادوں پر حل کرنا ہونگے(فروغ نسیم )
وزیر قانون کی زیرصدارت اجلاس میں خالد مقبول،فیصل واوڈا،وسیم اختر،امین الحق،حلیم عادل،فردوس شمیم سمیت دیگر کی شرکت
اجلاس 3گھنٹے تک جاری رہا ، وفاقی حکومت کی کمیٹی کراچی میں مسائل کیلئے سفارشات مرتب کریگی
ابتدائی طور پر 12رکنی کراچی اسٹریٹیجک کمیٹی تشکیل،6ممبران ایم کیوایم،چھ پی ٹی آئی کے ہونگے،اجلاس میں فیصلے
کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی کے مسائل کے حل کے لئے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے گزشتہ روز بنائی جانے والی حکمت عملی کمیٹی کا اجلاس کراچی میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین وفاقی وزیر برائے قانون فروغ نسیم کی صدارت میں ہوا اجلاس میں وفاقی وزراء خالد مقبول صدیقی، فیصل واوڈا،میئر کراچی وسیم اختر ،امین اُلحق، حلیم عادل شیخ،فردوس شمیم نقوی، آفتاب صدیقی، خُرم شیرزمان، ارشد حسین شریک ہوئی، چھٹی کے دن بھی کراچی کے مسائل کے حل کے لئے اہم اجلاس منقد کیا گیا اجلاس تین گھنٹے تک جاری رہا۔ تمام اجلاس میں کراچی کےمسائل اور انکے حل کےلیےتجاویز زیرغور کیا گیا۔ وفاقی حکومت کی کمیٹی کراچی میں انتظامی مسائل کےلیے سفارشات مرتب کرےگی۔ کمیٹی کراچی میں درپیش پانی، گندگی، سمیت دیگر مسائل پر رپورٹ بنائی گی۔ ابتدائی طور پر بارہ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے کمیٹی کا نام کراچی اسٹریٹیجک کمیٹی ہوگا چھ ممبران ایم کیو ایم اور چھ پی ٹی آئی کے ہوں گے۔ پی ٹی آئی کے حلیم عادل شیخ کو فوکل پرسن بنایا گیا ہے جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے امین الحق فوکل پرسن ہونگے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فروغ نسیم نے کہا کراچی کے مسائل پر وزیر اعظم نے کمیٹی بنائی ہے، کراچی: گذشتہ گیارہ سال میں کراچی کے مسئلوں پر توجہ نہیں دی گئی، کراچی میں کچرے اور دیگر مسائل بے تحاشہ ہیں، کراچی کو بچانا ہے تو جلد مسائل مستقل بنیادوں پر حل کرنا ہوں گے۔ کراچی میں کچرا اٹھانا اور ڈمپنگ پوائنٹ تک پہنچانے کے لئے مستقل حل نکالنا ہوگاآج ہنگامی بنیادوں پر اجلاس طلب کیا اور معاملات پر غورکیا ہے، 11سال سے کراچی پر کوئی توجہ نہیں دی گئی ہے۔ آج کی میٹنگ میں کمیٹی نے طویل مشاورت کی ہے یہ کمیٹی جنگی بنیادوں پر کام کرے گی اس وقت کراچی میں پانی کی سنگین صورتحال ہے، ماس ٹرانزسٹ، بجلی، گندگی سمیت دیگر مسائل ہیں بہت جلد یہ کمیٹی اپنی سفارشات وزیر اعظم کے سامنے رکھے گی۔
فروغ نسیم

© Copyright 2019. All right Reserved