بدھ‬‮   23   اکتوبر‬‮   2019

دو کالم۔۔۔۔۔۔ امام حسین نے قربانی دیکر اسلام کو زندہ وجاوید کردیا، خرم دستگیر


امام حسین نے قربانی دیکر اسلام کو زندہ وجاوید کردیا، خرم دستگیر
امام اعلیٰ مقام نے کربلا میں جو پیغام دیا وہ قیامت تک انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے
گوجرانوالہ(ڈویژنل بیورورپورٹ)سابق وفاقی وزیر و رکن قومی اسمبلی خرم دستگیر خان نے کہا کہ حضرت امام حسین نے کربلا میں عظیم قربانی دیکر اسلام کو زندہ وجاوید کردیا شہداء کربلا نے اسلام کی سربلندی کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اہل بیت کی لازوال قربانیوں کے نتیجہ میں باطل غالب ہوکر بھی ملغوب ہوگیا حضرت امام حسین اور اہل بیت نے اپنے لہو سے اسلام کو حیات جادواں عطاء کردی واقعہ کربلا حق سچ پر ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے امام اعلیٰ مقام نے کربلا کے میدان میں جو پیغام دیا وہ قیامت تک انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز امام بارگاہ گلستان معرفت، امام بارگاہ جاگیر علی اکبر، امام بارگاہ در سجاد سمیت دیگر امام بارگاہوں کے دورہ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سینئر لیگی رہنما ناصر محمود کھوکھر، سید تسلیم رضوی، حاجی نصرت،علی رضا شاہ، زاہد ہاشمی، چوہدری عدیل نثار، افتخار شاہ،جولی شاہ، کاشف صابر خان، نذیر احمد مغل،حاجی خالد مغل، سفیان قیصر بٹ، ذاکر نواب سمیت دیگر بھی موجود تھے سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر خان نے مزید کہا شہداء کربلا کوئی واقعہ نہیں بلکہ کفر اسلام اور اہل اسلام کی جنگ تھی جس میں امام مقام حضرت امام حسین اور آپ کے جانثار ساتھیوں نے یزید کے سامنے بیت کی بجائے کلمہ حق بلند کرکے اسلام کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے زندہ کردیا۔
خرم دستگیر

© Copyright 2019. All right Reserved