ہفتہ‬‮   19   اکتوبر‬‮   2019

سنگل۔۔۔۔۔۔۔۔۔ واقعہ کربلاحق کی خاطر قربانی سے گریزنہ کرنے کادرس دیتاہے ،حسن مرتضیٰ


واقعہ کربلاحق کی خاطر قربانی سے گریزنہ کرنے کادرس دیتاہے ،حسن مرتضیٰ
لاہور(سیاسی رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰٰ نے کہا ہے کہ واقعہ کربلا کی کی وجہ سے اسلام زندہ ہے، اگر امام حسین علیہ السلام میدان کربلا میں اپنے خاندان کے ہمراہ قربانی نہ دیتے تو آج اسلام بھی زندہ نہ ہوتا،حضرت امام حسین نے اپنا سر کٹوا کے ثابت کردیا کہ حق کی خاطر اپنا سب کچھ قربان کردینا چاہیے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام کی شہادت کے بعد آپ کی ہمشیرہ حضرت زینب سلام اللہ علیہا نے آپ کی شہادت کو اجاگر کیا حضرت زینب سلام اللہ علیہا نے دنیا کو بتایا کہ کربلامیں نواسہ رسول کو شہید کیا جاچکاہے،حق کی سربلندی کے لئے ہم نے سب کچھ قربان کردیا ہے انہوں نے کہاکہ پوری دنیا میں واقعہ کی یاد میں مجالس اور محفل کا انعقاد کیا جاتا ہے واقعہ ہم سب کو یہ درس دیتا ہے حق کی خاطر قربانی دینے سے گریز نہیں کرنا چاہیے۔
حسن مرتضیٰ

© Copyright 2019. All right Reserved