ہفتہ‬‮   19   اکتوبر‬‮   2019

کراچی ،دودھ،حیدرآباد میں آٹا قیمتوں میں اضافے کا نوٹس


کراچی ،دودھ،حیدرآباد میں آٹا قیمتوں میں اضافے کا نوٹس
حکومت نے کمشنر اور رپرائس مجسٹریٹس سے رپورٹ طلب کرلی ،کارروائی کاحکم
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت نے کراچی میں دودھ اور حیدرآباد میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنرز اور پرائس مجسٹریٹس سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے معاون خصوصی کھٹومل جیون نے اس ضمن میں کہاکہ دودھ کی سرکاری قیمت 94 روپے فی کلو ہے اور ڈیری فارمرز کو حکومتی فیصلے پر عمل کرنا ہوگا۔انہوں نے ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کے صدر شاکر عمر گجر کے خلاف سخت ایکشن لینے کا حکم بھی دیا۔انہوں نے مہنگے داموں دودھ فروخت کرنے والے دکانداروں اور ڈیری فارمرز کے خلاف کارروائی کرنے کے احکامات بھی جاری کیے۔کھٹومل جیون نے کہاکہ حیدرآباد میں ڈپٹی کمشنر آٹا مہنگا فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کریں۔
نوٹس

© Copyright 2019. All right Reserved