ہفتہ‬‮   19   اکتوبر‬‮   2019

محکمہ ریلوے کی بدانتظامی ،ٹرینوں کی آمدورفت کا شیڈول تاخیر کا شکار


محکمہ ریلوے کی بدانتظامی ،ٹرینوں کی آمدورفت کا شیڈول تاخیر کا شکار
ریلوے حکام ٹرین آپریشن کو معمول پر لانے میں ناکام،مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا
ملت ایکسپریس،رحمان بابا کی آمد میں میں گھنٹوں تاخیر،ریلوے عملہ بھی درست معلومات فراہم نہیں کرتا
کراچی(اسٹاف رپورٹر)محکمہ ریلوے کی بدانتظامی اور حادثات سے ٹرینوں کی آمد و رفت کا شیڈول تاخیر کا شکار ہے، ریلوے حکام ٹرین آپریشن کو معمول پر لانے میں ناکام رہے ہیں جس سے مسافروں کو انتظار کی کوفت اور اذیت کا سامنا ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ ریلوے کی غفلت کے باعث ٹرینوں کا آپریشن تاحال معمول پر نہیں آسکا ہے۔ بچے ہوں یا بڑے ٹرینوں کی آمد و روفت میں گھنٹوں تاخیر نے ہرایک کو پریشان کیے رکھا ہے جس کی وجہ سے اسٹیشنوں پر مسافروں کا رش نظر آنا معمول بن گیا ہے۔ٹرینوں کی آمدورفت میں14گھنٹے تک تاخیر ہوئی ہے، ذرائع کے مطابق عوام ایکسپریس کی آمدچار گھنٹے جبکہ رحمان بابا ایکسپریس کی آمد7گھنٹے تاخیر کا شکار ہے، سندھ ایکسپریس اور ہزارہ ایکسپریس کی آمد میں دو گھنٹے تاخیر ہوگی.ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملت ایکسپریس کی آمد میں14گھنٹے کی تاخیر ہے۔ اس حوالے سے مسافر کہتے ہیں کہ ریلوے کا عملہ بھی انہیں درست معلومات فراہم کرنے سے قاصر ہے جبکہ انکوائری کا نمبر بھی نہیں ملتا.ریلوے ذرائع کے مطابق اندرون ملک سے ٹرینیں تاخیر سے کراچی پہنچ رہی ہیں۔ریلوے حکام کی غفلت نے مسافروں کے سفر کو مایوس کن بنادیا ہے۔
ریلوے حکام

© Copyright 2019. All right Reserved