ہفتہ‬‮   19   اکتوبر‬‮   2019

وفاق المدارس نے آزادی کشمیر ریلی کی تیاریوں کا آغاز کر دیا

کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی ، ہزاروں علماریلی میں شرکت کریں گے
اسلام آباد(نامہ نگار)وفاق المدارس نے 15 ستمبر کو ڈی چوک اسلام آباد میں آزادی کشمیر و استحکام پاکستان علما ریلی کی تیاریوں کا آغاز کر دیا، کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ہزاروں علما اور طلبہ ریلی میں شرکت کریں گے ,آزادی کشمیر علما ریلی دنیا بھر کے لاکھوں علما اوردینی مدارس کے وابستگان کی نمائندگی کا علامتی اظہار ہوگا,آزادی کشمیر علما ریلی دنیا بھر کے منبر و محراب سے کشمیریوں کے حق میں صدائے احتجاج بلند کرنے کا باعث بنے گی,اپنی نوعیت کی منفرد ریلی سے دنیا کو یہ پیغام دیا جائے گا کہ دیگر طبقات کی طرح علما کرام کی حمایت اور دعائیں بھی کشمیری مسلمانوں کے ساتھ ہیں ان خیالات کا اظہار وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے رہنماں مولانا قاضی عبدالرشید، مولانا ظہور احمد علوی,مولانا عبدالقدوس محمدی ریلی کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے کہاکہ علما ریلی لاکھوں علما کرام اور دینی مدارس کے وابستگان کی جانب سے علامتی یکجہتی کا اظہار ہوگا- علما ریلی کی تیاریوں کے لیے مولانا ادریس حقانی,مولانا شیر محمد مغل,مولانا عبدالغفار توحیدی,مولانا مفتی عبدالسلام,مولانا عبدالقدوس محمدی,مولانا شبیر عثمانی,مولانا ظہیر الدین امازئی,مولانا عبدالظاہر فاروقی,مولانامحمد قاسم,مفتی ندیم عباسی,مولانا قاری زاہد محمود,مولانا عبدالواجد,مولانا قاضی جنید,مفتی سراج الدین,قاری محمد آصف,خانقاہ کندیاں سے مولانا عبدالرحیم,ڈسکہ سے مولانا محمد طیب,گوجرانوالہ سے مولانا عبدالغفور,منڈی بہاوالدین سے قاری عبدالواحد,مظفرآباد سے مولانا عدنان شاہ,سرگودھا سے مولانا محبوب الرحمن,تلہ گنگ سے مولانا عبید الرحمن,مری سے مفتی خالد عباسی,کہوٹہ سے مولانا عبدالشکور حمادی,ایبٹ آباد سے مولانا حبیب الرحمن,ہری پور سے مولانا فیوض الرحمن,واہ کینٹ سے مولانا قاسم ادریس سمیت اور دیگر کو ذمہ داریاں تفویض کر دی گئیں -
وفاق المدارس

© Copyright 2019. All right Reserved