ہفتہ‬‮   23   جنوری‬‮   2021
 
 

چین ، شدید زلزلے کے جھٹکے، 29 افراد زخمی


بیجنگ(نیوز ایجنسی ) چین زلزلے کے شدید جھٹکوں سے لرز اٹھا، جس کے نتیجے میں 29 افراد زخمی ہوگئے جبکہ شہر میں خوف وہراس ہے۔تفصیلات کے مطابق چین کے شہر نیجیانگ میں 5.4 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، حکام نے شہر میں ناگہانی آفات سے بچنے کے لیے ہرممکن اقدامات کی یقین دہانی کرائی ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین کے سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ ملک کے جنوب مغربی علاقے میں 5.4 شدت کا زلزلہ رکارڈ کیا گیا، جس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی
چین زلزلہ

 
© Copyright 2021. All right Reserved