ہفتہ‬‮   19   اکتوبر‬‮   2019

حزب اللہ کا اسرائیلی ڈرون گرانے اور تحویل میں لینے کا دعویٰ

حزب اللہ لبنان میں ہتھیاروں کی کوئی فیکٹری تعمیر نہیں کر رہا،حسن نصراللہ
بیروت(نیوز ایجنسی ) حزب اللہ نے لبنان کی سرحد پر اسرائیلی ڈرون مار گرانے اور تحویل میں لینے کا دعوی کیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لبنان کی سرحد پار کرنے والے اسرائیلی ڈرون کو حزب اللہ کے جنگجوں نے رامیہ کے علاقے میں مار گرایا اور اسرائیلی ڈرون اب ان کے قبضے میں ہے۔حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان گزشتہ کئی ہفتوں سے سرحد پر کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔چند روز قبل لبنان میں حزب اللہ کی وزارت اطلاعات کی عمارت پر ڈرون حملہ کیا گیا تھا جس کا الزام حزب اللہ نے اسرائیل پر عائد کیا تھا۔لبنان کے وزیراعظم سعد حریری نے ڈروں حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے ملکی سالمیت پر کھلا حملہ قرار دیا تھا۔
حزب اللہ

© Copyright 2019. All right Reserved