ہفتہ‬‮   19   اکتوبر‬‮   2019

محرم الحرام کے پروگرامز کی کوریج پر میڈیا کے مشکور ہیں ، عارف واحدی



اسلام آباد( نامہ نگار )شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور مرکزی محرم کمیٹی کے سربراہ علامہ عارف حسین واحدی نے کہاکہ میڈیا کی جانب سے جس طرح محرم الحرام کے سلسلے میں مختلف پروگرامز کے ذریعے کوریج دی گئی اس پر ہم تمام صحافی برادری، میڈیا ہاؤسز انتظامیہ کے مشکور ہیں۔علامہ عارف حسین واحدی کا مزید کہنا تھا کہ پوری دنیا میں سید الشہدا حضرت امام حسین اور ان کے جانثار ان کو اپنے اپنے انداز میں خراج عقیدت پیش کیا جارہاہے، مجالس، جلوس یا دیگر طریقے سے شہدائے کربلا کی یاد منانا ہر شہری کا بنیادی حق ہے

© Copyright 2019. All right Reserved