بدھ‬‮   23   اکتوبر‬‮   2019

مودی نے جنت نظیر وادی کو جہنم بناد یا ، سجاد عباسی



اسلام آباد ( نامہ نگار ) جماعت اسلامی اسلام آباد کے سیکرٹری اطلاعات سجاد احمد عباسی نے بھارتی فو ج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں گھر گھر تلاشی بے گناہ کشمیر ی نوجوانوں کی گر فتاری وقتل عام اور کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر نے کی مذمت کر تے ہو ئے کہا ہے کہ مودی نے جنت نظیر کشمیر کو وہاں کے رہنے والوں کے لئے جہنم زار بنادیا ہے بھارت کو یہ سمجھ لینا چاہئے کہ وہ ظلم وبربریت کے ذریعے جیتے جاگتے انسانوں کو اپنے اس حق سے دستبردار نہیں کراسکتا جلد یا بدیر اسے کشمیریوں کوانکا یہ جائز حق دینا پڑے گا ۔انھوں نے کہا بھارت نے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کررکھا ہے اور 36دنوں سے مقبوضہ کشمیرکو عقوبت خانہ بنادیا گیا ہے ۔لوگوں کو خوراک ،ادویات اور پینے کا پانی تک نہیں مل رہا ۔بیمار اور زخمی علاج کے بغیر دم توڑ رہے ہیں ۔سکول کالجز اور مارکیٹیں بند ہیں اور مقبوضہ کشمیر کی ساری قیادت جیلوں میں ہے ۔انھوں نے کہا کشمیر محض زمین کا ٹکڑا نہیں بلکہ ڈیڑھ کڑوڑ انسانوں کے حق خود ارادیت کا معاملہ ہے۔

© Copyright 2019. All right Reserved