بدھ‬‮   23   اکتوبر‬‮   2019

سکریپ کے 3گوداموں سے ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر مقدمات درج



راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے)وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر تشکیل دیئے جانے والے محکمہ ماحولیات کے اینٹی ڈینگی سکواڈ نے گزشتہ روز کارروائیاں کرتے ہوئے سکریپ کے 3گوداموں سے ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر ان کے مقدمات درج کرادیئے ہیں ، ڈپٹی ڈائریکٹر ظفر اقبال اور امین بیگ کی سربراہی میں محکمہ ماحولیات کی ٹیموں نے گزشتہ روز مجموعی طور پر 136 سائیٹس کی چیکنگ کی جن میں سے تین مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد کیاہوا جب کہ ڈینگی بچائو کے حوالے سے غیر مناسب انتظامات کرنے والے سکریپ گودام اور ٹائر شاپس مالکان کو وارننگ بھی جاری کر دی گئیں ہیں ،محکمہ ماحولیات کی تمام تر کارروائی یونین کونسل 81میں کی گئیں محکمہ ماحولیات کی ٹیم میں ڈپٹی ڈائریکٹر کے علاوہ انسپکٹر غلام مرتضی ، فیلڈ اسسٹنٹ عطاء محمد،مدثر اقبال ،امان اللہ اور شفیق الرحمان بھی شامل تھے۔

© Copyright 2019. All right Reserved