بدھ‬‮   23   اکتوبر‬‮   2019

راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے پہلے مرحلے میں ایسوسی ایٹ کلاس کا انتخاب مکمل

نومنتخب عہدیدار ان فرائض بخوبی نبھائیں گے ، تاجر تنظمیوں کے اراکین کی مبارکباد


راولپنڈی ( اپنے رپورٹر سے )راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سالانہ انتخابات برائے سال 2019 کے پہلے مرحلے میں کارپوریٹ اور ایسوسی ایٹ کلاس کا انتخاب مکمل ہو گیا ہے فضل لرحمان ملک، ظہوراحمد ملک اور محمد حفیظ احمدپر مشتمل 3رکنی الیکشن کمیشن نے اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ مجلسِ عاملہ کی پانچ کارپوریٹ نشستوں پرمحمد امتیاز چوہدری، شہزاد احمد ملک، عثمان اشرف،عبدالباسط ملک اور افضال سعید بٹ جبکہ پانچ ایسوسی ایٹ کلاس کی نشستوں پر محمد عالم چغتائی، شاہد رضا بھٹی، ملک جمشید احمد، نوشیرواں خلیل خان اور شاہریز اشرف ملک بلا مقابلہ منتخب ہو ئے۔اس موقع پر راولپنڈی چیمبر کے صدرملک شاہد سلیم، سینئر نائب صدرمحمد بدر ہارون، نائب صدر فیاض قریشی اور گروپ لیڈرز سہیل الطاف ، ایس ایم نسیم سابق صدور نجم ریحان، ڈاکٹر حسن سروش، اسد مشہدی،چوہدری عبدالروف،جاوید بھٹی، سید علی رضا، منظر خورشید، ڈاکٹر شمائل داود ،میاں ہمایوں پرویز، راجہ عامر اقبال، زاہد لطیف خان اور انجمن تاجران کی نمائندہ تنظیموں کے عہدے داروں نے مجلس عاملہ کے نو منتخب ارکان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تمام ممبران کی بلا مقابلہ کامیابی خطے کی تاجر و صنعتکار برادری کا میاں پرویز اسلم گروپ کی پالیسیوں پر بھرپور اعتماد کا مظہر ہے ،انہوں نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی چیمبر کے نو منتخب ایگزیکٹو ممبران خطے کی تجارتی و صنعتی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے اور خاص طور پر راولپنڈی کی کاروباری برادری کی بہتری کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیںگے۔ صدر، سینئر نائب صدر اور نائب صدر کے عہدوں کا انتخاب18 ستمبرکو ہوگا۔

© Copyright 2019. All right Reserved