ہفتہ‬‮   19   اکتوبر‬‮   2019

چکری روڈ ، ڈگری کالج فاطمہ کالونی کیلئے راستہ کا بندوبست نہ کیا جاسکا




چکری روڈ(نمائندہ اوصاف) صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 12میں تقریبا 22 کروڑ کی لاگت سے تعمیر ہونے والے گورنمٹ گرلز ڈگری کالج فاطمہ کالونی کیلئے مناسب راستہ کا بندو بست نہ کیا جاسکا ہے جس کی وجہ سے یہاں آنے والی طالبات اور ٹیچرز کو کالج پہنچنے کیلئے شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے واضح رہے کہ کالج کیلئے مختص راستہ کچا ہونے کہ وجہ سے بارش کے بعد یہ راستہ کیچڑ میں تبدیل ہو جاتا ہے اور طالبات کو کالج پہنچنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جب کہ کالج سے ملحقہ پانی کے تالاب کی بدولت یہاں ڈینگی کے پھیلنے کا خدشہ بھی موجود ہے روزنامہ سے بات کرتے ہوئے والدین کا کہنا تھا کہ راستہ کچا ہونے کہ وجہ سے طالبات کے جوتے اور یونیفارم تک کیچڑ میں لت پت ہوجاتے ہیں حلقے سے منتخب ہونے والے اراکین اسمبلی کالج کے کچے راستہ کو پختہ کرائیں تاکہ یہاں آنے والی طالبات اور ٹیچرز کو کالج پہنچنے کیلئے اذیت سے نہ گزرنا پڑے۔

© Copyright 2019. All right Reserved