بدھ‬‮   23   اکتوبر‬‮   2019

تحفظ ناموس رسالت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ،عنایت علی شاہ

حب اہل بیت کے بغیر کسی عبادت کا کوئی فائدہ نہیں ہے،جلوس و مجلس سے خطاب

ترنول( نمائندہ اوصاف ) تحفظ ناموس رسالت ۖ و تحفظ ناموس اہل بیت کیلئے کسی قربانی سے گریزنہیں کریں گے ۔ ملک میں قیام امن و ترقی خوشحالی کیلئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔ ان خیالات کا اظہار پیر سید عنایت علی شاہ کاظمی سجادہ نشین دربار عالیہ سخی شاہ چن چراغ بادشاہ نے آٹھویں محرم الحرام کے موقع پر ٹھلہ سیداں میں جلوس و مجلس سے خطاب میں کیا ۔ اس موقع پر قاضی وسیم عباس اور ضمیر حسین جعفری نے ذکر محمد ۖ و آل محمد ۖ بیان کیا ۔ سید ذین علی حیدر ، سید ذوالقرنین علی حیدر ، سید حسنین علی حیدر ایڈووکیٹ ، سید وصی علی حیدر ، سید صغیر حسین شاہ و دیگر بھی موجود تھے ۔ پیر سید عنایت علی شاہ کاظمی نے کہا کہ حب اہل بیت کے بغیر کسی عبادت کا کوئی فائدہ نہیں جس دل میں عشق مصطفٰے ۖ و عشق اہل بیت نہیں اس کا دھڑکنابے سود ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ظالم کے سامنے ڈٹ جانا ہی درس کربلا ہے ۔ قاضی وسیم عباس نے کہا کہ محرم الحرام ہمیں امن رواداری اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے فکر حسینی پر عمل پیرا ہوکر ہم بین المذاہب اور بین المسالک ہم آہنگی کو فروغ دے سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ حضرت امام حسین نے اپنے عظمتوں والے خاندان سمیت عظیم قربانی دیکر اپنے نانا کا دین بچا لیا ۔ سید حسنین علی حیدر ایڈووکیٹ نے کہا کہ خوش نصیب ہیں وہ آنکھیں جو غم حسین میں تر رہتی ہیں جسے رونا نہیں آتا وہ اپنی تقدیر پر روئے ۔سید ذین علی حیدر اور سید ذوالقرنین علی حیدر نے کہا کہ جب تک دم میں دم ہے حضرت امام حسین و شہدائے کربلا کا ماتم کرتے رہیں گے اسی میں نجات ہے ۔



© Copyright 2019. All right Reserved