ہفتہ‬‮   19   اکتوبر‬‮   2019

جعل سازوں کیخلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کردی گئی



راولپنڈی (جنرل رپورٹر )جعل سازی سے رقبہ اپنے نام منتقل کروا کر فروخت کرنے والی خاتون و دیگر افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ملک محمد وسیم اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ نے تھانہ روات پولیس کومقدمہ درج کرواتے ہوئے بتایا کہ اکبر جان زوجہ نو ر محمد نے خود کو اکبر جان دختر شرفدین ظاہر کرتے ہوئے دھوکہ دہی سے اکبر جان دختر شرفدین کا رقبہ واقعہ موضع پیلو و ٹھلیاں فروخت کر دیا ہے جس میں جعل سازی کرنی والی اکبر جان زوجہ نو رمحمد کی شناخت محمد عارف ولد کرم الہٰی ،راشد محمود ولد محمد ریاض ،ناصر عباس ولد ضیاء الحسنین،محمد مشتاق ولد محمد اسلم نے کی ہے۔

© Copyright 2019. All right Reserved