ہفتہ‬‮   19   اکتوبر‬‮   2019

مختلف کارروائیوں کے دوران 4 ملزمان گرفتار ،جعلی کرنسی بر آمد

موبائل فون ، اسلحہ اور دیگر سامان بر آمد کر لیا گیا ، مقدمات درج

اسلام آباد( خصوصی نیوز رپورٹر)وفاقی پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 4 ملزمان گرفتار کر کے جعلی کرنسی ، موبائل فون اور اسلحہ معہ ایمونیشن بر آمد کر لیا ۔ تھا نہ گو لڑ ہ پولیس نے موبائل فون چوری کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان عبد الاحد اور عدنان کو گرفتار کر کے 2 مسروقہ موبائل فون بر آمد کر لئے ، انڈسٹریل ایریا پولیس نے دو ملزمان فتیح اللہ اور دانش خا ن کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے جعلی اور اسلحہ پسٹل 30بور معہ ایمونیشن بر آمد کرلیا، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ۔ ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید نے کہا ہے کہ شہر یو ں کی جا ن و ما ل کے تحفظ کو یقینی بنا نے اور جرائم پیشہ عنا صر کی گرفتار ی میں کر دار ادا کر نے والے پولیس افسران و جوانوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ انہوں نے تما م پولیس افسران کو ہدا یا ت جا ری کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عنا صر کے خلاف سخت کارروائیاں عمل لاتے ہوئے ان کو قانون کی گرفت میں لایا جائے، ضلع بھر میں گا ڑ ی و موٹر سائیکل چوری کے خاتمہ کے لئے تمام تر ضروری اقدامات اٹھائے جائیں اور ایسے ملزمان کو موقع پر گرفتار کیا جائے ۔

© Copyright 2019. All right Reserved