بدھ‬‮   23   اکتوبر‬‮   2019

چوری کی کوشش، اہلخانہ کے جاگنے پر ملزمان نے اپنا ساتھی ماردیا

چوروں نے بوکھلاہٹ میں فائرنگ کی جس سے دوبچے بھی زخمی ہوگئے

اسلام آباد( خصوصی نیوز رپورٹر)چوری کی نیت سے گھر میں داخل ہو کر فائرنگ کے نتیجے 2 بھائیوں کو زخمی کر دیا گیا جبکہ ملزمان کی فائرنگ سے ان کا اپنا ساتھی بھی جاں بحق ہو گیا ۔ تھانہ نون پولیس کو حبیب گل نے بتایا کہ نامعلوم ملزمان اس کے گھر میں داخل ہوئے ، مدعی کی بہو جاگ گئی شور کرنے پر ملزمان نے جان سے مارنے کی خاطر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں اس کے دو بیٹے باسط اور اسرار زخمی ہوئے جبکہ ملزمان کی فائرنگ سے ان کا اپنا ساتھی بھی جاں بحق ہو گیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ۔

© Copyright 2019. All right Reserved