بدھ‬‮   23   اکتوبر‬‮   2019

حسینیتؓ آزادی و حریت کا سرچشمہ ہے، حامد موسوی

دنیا کی طاقتیں ایکا کرلیں ،کشمیر یوں اورفلسطینیوں کو محکوم نہیں رکھ سکتیں


اسلام آباد( پ ر)سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلی ٰ قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ پیغام حسینیت آزادی و حریت کا سرچشمہ ہے ہر مظلوم سرخروئی کیلئے نواسہ رسول ؐ امام حسین ؑ کا دامن تھام لے، ہرودر کے نمرود و فرعون حسینیت سے خوفزدہ رہے ٹرمپ مودی نیتن یاہوسمیت ساری دنیا کی طاقتیں ایکا کرلیں کشمیر یوں فلسطینیوں کو محکوم نہیں رکھ سکتیں ، مقبوضہ کشمیر میںعزاداری پر پابندیاں حسینی جذبہ کو مزید بڑھا رہی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم عاشور کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا جو منگل دس محرم کو پوری دنیا میں عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے ۔آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ امام حسین ؑ اگر یزید کی بیعت کرلیتے تو انکے پیارے ناناخاتم الانبیاء ؐ ہی نہیں ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیاء کی محنت رائیگاں چلی جاتی ، یزید تخت ملوکیت پر بیٹھ کر اسلام کے پیغام تو حیدو رسالت ، فرشتوں کی آمد وحی و الہام کا مذاق اڑا رہا تھا لیکن امام حسین ؑ کے قیام اور دشت کربلا میں ا نکی قربانی نے یزید ی عزائم کو ملیامیٹ کر کے رکھ د یا۔

© Copyright 2019. All right Reserved