بدھ‬‮   23   اکتوبر‬‮   2019

ا مام حسینؓ نےا سلام کو قیامت تک کیلئے زندہ کر دیا ،ریاض حسین شاہ

ماہ محرم میں ہمیں بھائی چارے کی فضا کو فروغ دینے کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا

اسلام آباد (اوصاف رپورٹ) محرم کا ایک ایک دن ہمارے لیے عزم جہاد ایثار و قربانی کی دعوت اور اسلام کی سربلندی کا درس دیتا ہے کربلا میں ہونیوالی قربانی تا قیامت یاد رکھی جائے گی ا مام عالی مقام سیدنا ا مام حسین نےا سلام کو قیامت تک کیلئے زندہ کر دیا ہمیں آج ا سلام کی سر بلندی ،اخوت بھائی چا رے کی فضا کو قائم کرنا ہوگاامام عالی مقام سید نا امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی قربانی اسلام کی مضبوطی کیلئے تھی اسلام کو زندہ کرنے کا کردار امام عالی مقام سید نا مام حسین کے حصے میں آیا اسلام کو زندہ کرنے کیلئے قربانی لازم اس کے بغیر کامیابی ممکن نہیں ان خیالات کا اظہارادارہ تعلیمات اسلامہ پاکستان کے سرپرست علامہ سید ریاض حسین شاہ نے خیابان سر سید میں شہادت امام حسین کئ تقریب سے خطاب کرتے ہوےکیا انھوں نے کہا کہ محرم الحرام کا مہینہ مقدس مہینہ ہے جس میں ہمیں ایثار، قربانی اور بھائی چارے کی فضا کو قائم کرنے کیلئے کردارادا کرنا ہوگا۔

© Copyright 2019. All right Reserved