ہفتہ‬‮   19   اکتوبر‬‮   2019

اسلام آباد میں خورد رو جھاڑیوں کاٹنے کا کام تعطیلات میں بھی جاری



اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر )آباد کے مختلف علا قوں میں خوردرو جھاڑیوں اور بڑھی ہوئی گھاس کوختم کرنے کے کے لئے کام پیر کے روز 9محرم الحرام کی تعطیل کے با وجود جا ری رہا۔شہر سے خوردرو جھا ڑیوں اور بڑھی ہوئی گھا س کے خا تمے اور شہر کی مجموعی صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے سی ڈی اے اور اسلام آباد انتظا میہ نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ساتھ مل کر  کلین اینڈ گرین مہم کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد اسلام آباد شہر کے کلین اینڈ گرین حیثیت کو بحا ل کرنا ہے۔ اس مہم کے دوران میٹروپولیٹن کارپوریشن کے انوائرنمنٹ ونگ کا عملہ سی ڈی اے کے تعاون اور اسلام آباد انتظا میہ کی نگرانی میں شہر میں بڑھی ہوئی خوردرو جھا ڑیوں اور گھاس کے خاتمے کے لئے ہفتہ وار تعطیل اور عا شورہ محرم کی تعطیلات کے باو جود بھرپور طریقے سے کام کر رہا ہے۔

© Copyright 2019. All right Reserved