بدھ‬‮   23   اکتوبر‬‮   2019

ایم ڈی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا جلوس کے روٹس کا دورہ ، صفائی چیک کی



راولپنڈی(سپیشل رپورٹر)ایم ڈی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اویس منظور تارڑ نے گزشتہ روزیوم عاشور کے جلوس کے روٹس کی صفائی کا معائنہ کرنے کیلئے شہر کادورہ کیا ،اس موقع پر انہوںنے تمام آپریشن عملہ اور سیکٹر چیف صاحبان کو ہدایت کی کہ وہ صفائی کا معائنہ کریں،اس حوالے سے کسی بھی قسم کی کوتاہی پر ذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی کیا جائیگی،تمام عملے اور افسران کو الرٹ کیا جائے اور صفائی پلان پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے سخت ہدایات جاری کی گئی ہیں،انہوں نے کہا کہ جلوسوں کے راستوں اور امام بارگاہوں کے ارد گرد صفائی کے خصوصی انتظامات کیے جائیں ۔

© Copyright 2019. All right Reserved