ہفتہ‬‮   19   اکتوبر‬‮   2019

واقعہ کربلا حق کیلئے جینے اور مرنے کا درس دیتا ہے، میا ں اسلم




اسلام آباد (نامہ نگار ) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ امام حُسین نے یزید کی بیعت نہ کر کے رہتی دنیا کے لیے عزیمت کا راستہ طے کر دیا ہے ، شہادت امام حسین صبر واستقامت اورعزم مسمم کا اعلیٰ نمونہ ہے۔واقعہ کربلاحق وصداقت کے لئے جینے اور مرنے کا درس دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین نؓے ظلم واستبداد کے آگے مصلحت و مفادات کے بجائے عقیدے کی پختگی اور صبر استقامت کی جو روشن مثال پیش کی وہ آج بھی ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔میاں محمد اسلم نے کہا شہادت امام حسین مظلوموں کو ظالمانہ نظام کے خاتمے اور ظلم و جبرکے خلاف ڈٹ جانے کا پیغام دیتی ہے،ہم کربلا سے سبق سیکھ سکتے ہیں کہ کیسے تہذیب اسلامی کو فرعونی تہذیب بننے سے بچایا جائے۔

© Copyright 2019. All right Reserved