بدھ‬‮   23   اکتوبر‬‮   2019

مسلمانوں کو آ پس میں اتفاق سے رہنا چاہیے ،قاضی شفیق الرحمان

خلاف راشدہ کے نظام کیلئے تمام جماعتوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،سیمینار سے خطاب

بھارہ کہو ( نمائندہ اوصاف) عشرہ فارو ق و حسین ، محبت واخوت پھیلا نے کا باعث ہے مسلمانوں کو آ پس میں اتفاق میں رہنا چاہیے ملک میں نظام خلافت راشدہ کے لیے الیکشن میں دینی جماعتوں کو کامیاب کرانے کے لیے کارکنوں کو اپنا کردار ادا کر نا چاہیے تاکہ علماء اسمبلی میں پہنچ کر تحفظ ناموس ختم و نبوت و اہل بیت وصحابہ کا قانونی تحفظ کر سکیں بھارہ کہو سنی رابطہ کونسل کے زیر اہتمام ختم نبوت ، و فاروق و حسین سیمینار سے مولانا قاضی شفیق الرحمن اور دیگر کا خطاب انہوں نے کہا کہ فاروق و حسین اسلام کی دو نوں عظیم شخصیات ہیں اسلام میں شہادت سب سے اعلی وارفع موت ہے خلیفہ دوم سیدنا فاروق اعظم اور سیدنا امام حسین کی دین کے لیے خدمات وسیع و عریض ہیں فاروق وحسین امت میں اتحاد واتفاق اور محبتوں کے پروان چڑ ھنے کا باعث بنیں گے ۔

© Copyright 2019. All right Reserved