بدھ‬‮   23   اکتوبر‬‮   2019

یوم عاشورہ ،اقبال روڈ کی طرف ٹریفک کا داخلہ بند رہے گا

موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر مکمل پابندی ہے شہری تعاون کریں،سی ٹی او

راولپنڈی(جنرل رپورٹر) چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی محمد بن اشرف نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں یوم عاشور پر ٹریفک کے بہترین انتظامات کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹریفک پولیس کے 08ڈی ایس پیز، 40انسپکٹرز،611وارڈن افسران اور127ٹریفک اسسٹنٹس خصوصی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں جبکہ تمام تحصیل ہائے میں بھی یوم عاشور کے جلوسوں کے حوالے سے ٹریفک کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ یوم عاشور پر بھی موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر مکمل پابندی ہے شہری تعاون کریں انہوں نے کہا کہ دسویں محرم الحرام کو کمیٹی چوک سے اقبال روڈ کی طرف ہر قسم کی ٹریفک کا داخلہ بندرہے گاDAVکالج چوک میں ٹریفک ڈائیورشن ہو گی جہاں سے کالج روڈ کی طرف ہر قسم کی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہو گا جبکہ ماتمی جلوس کے نیا محلہ چوک پہنچنے پر DAVکالج چو ک سے فوارہ چوک کی طرف کسی قسم کی ٹریفک کو نہیں جانے دیا جائے گا اسی طرح پبلک سروس ٹرانسپورٹ، ویگن و سوزوکی وغیرہ کو DAVکالج چوک سے واپس بھجوا دیا جائے گا جبکہ دیگر ٹریفک کو گوالمنڈی سے ڈھوک کمہار سے بھوسہ گودام کی طرف روانہ کیا جائے گا

© Copyright 2019. All right Reserved