ہفتہ‬‮   19   اکتوبر‬‮   2019

حضرت امام حسینؓ محسن انسانیت ہیں،سید تنویر سہیل

غم حسینؓ ہماری زندگی ، نجات اور پائیدار امن کی ضمانت ہے

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)قوم ماہ محرم انتشار نہیں پیار سے گزارے ڈسٹرکٹ بار ایسوی ایشن صدر بار سید تنویر سہیل شاہ و سیکرٹری جنرل محمد شہزاد میر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حضرت امام حسین محسن انسانیت ہیں ،غم حسین ہماری زندگی ، نجات اور پائیدار امن کی ضمانت ہے۔ وہ لوگ بڑے خوش بخت ہیں جنہیں آج غم حسین کی دولت نصیب ہے ۔ ظالم کا انجام عبرتناک ہوتا ہے اور مظلوم کا لہو اسکے تذکرے کی بقاء اور عروج کی صورت میں ہمیشہ سربلند رہتا ہے۔ حضرت امام حسین جرات و شجاعت کے وہ پیکر تھے جنہوں نے مختصر ترین لشکر کے ہمراہ لاکھوں یزیدی افواج سے نبرد آزما ہو کر اپنے جگر گوشوں کو اپنے ہی لہو میں تیرتا دیکھنا گوارہ کر لیا مگر فسق و فجور کے سامنے سر خم نہیں کیا ۔ امام عالی مقام نے دشتِ کربلا میں معراجِ شہادت کو وہ رتبہ حاصل کیا جو کسی اور کو حاصل نہ ہوسکا۔ ان خیالات کا اظہارصدر بار سید تنویر سہیل شاہ ایڈووکیٹ نے پیغام واقعہ کربلا کے بارے میں بات کرتے ہوئے کیا ۔

© Copyright 2019. All right Reserved