ہفتہ‬‮   19   اکتوبر‬‮   2019

ایک سال میں 19 ٹیوب ویل نصب کروائے ،فیاض الحسن چوہان

امید ہے اب پینے کے پانی کا مسئلہ ہمیشہ کے لئے حل ہو جائے گا

راولپنڈی(جنرل رپورٹر) وزیر کالونیز پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ حلقے میں ایک سال کے دوران 19 ٹیوب ویل نصب کروائے ہیں انہوں نے کہا کہ اتنی بڑی تعداد میں ٹیوب ویلوں کی تنصیب سے امید ہے کہ شہریوں کے لیئے پینے کے پانی کا مسئلہ ہمیشہ کے لیئے حل ہو جائے گا صوبائی وزیر نے کہا کہ گزشتہ حکومت اپنے پانچ سالہ دور حکومت میں حلقے میں صرف 20 ٹیوب ویل لگوا سکی جو حلقے کی آبادی کی پانی کی ضروریات کے مطابق نہائیت قلیل تھے ـ صوبائی وزیر نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ پانی کا استعمال نہائیت احتیاط سے کریںکیونکہ پانی اللہ تعالی کی دیگر بڑی نعمتوں میں سے ایک ہے ـ فیا ض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ حلقے میں سیوریج سسٹم کی بہتری ٫ برساتی نالوں ٫ گلی محلوں کی صفائی ستھرائی اور سڑکوں پر پیچ ورک سمیت شہریوں کو دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہو ں نے حلقے کے دورے کے دوران عمائیدین علاقہ سے ملاقات کے دوران کیا ـ

© Copyright 2019. All right Reserved