بدھ‬‮   23   اکتوبر‬‮   2019

یزیدی طاقتوں کے خلاف مل کر لڑنے کی ضرورت ہے ، راشد حفیظ

ہم آج سچ کو جھوٹ اور جھوٹ کو سچ سے الگ کرنے سے قاصر ہو چکے
راولپنڈی(جنرل رپورٹر) پنجاب کے وزیر خواندگی و غیر رسمی بنیادی تعلیم راجہ راشد حفیظ نے کہا ہے کہ یوم عاشور کا پیغام ہے کہ جہاں ایمان ، حق اور سچ کو خطرے کا سامنا ہو تو ان کو بچانے کے لئے جان ، مال اور آل اولاد کی قربانی بھی دینا پڑے تو دریغ نہیں کرنا چا ہیے . شہدائے کربلا کی یاد مناتے ہوئے ہمیں آپس میں بے مثال اخوت و بھائی چارے اور یک جہتی کا مظاہرہ کرنا چا ہیے تاکہ دنیا کو پیغام جائے کہ شہدائے کربلا کے دیوانے ، چاہے کسی بھی مکتبہ فکر سے تعلق رکھتے ہوں ، آپس میں ایک ہیں . انہوں نے یہ بات یوم عاشور کے موقع پر اپنے ایک خصوصی پیغام میں کہی . راجہ راشد حفیظ کا کہنا تھا کہ ہمیں موجودہ دور میں کرپشن ، نا انصافی ، لاقانونیت ، انسانیت کی تذلیل ، میرٹ پر عدم عمل اور بے شمار دیگر معاشرتی برائیوں کا سامنا ہے . ہم آج سچ کو جھوٹ اور جھوٹ کو سچ سے الگ کرنے سے قاصر ہو چکے ہیں اور موجودہ دور کے ان یزیدی پہلوئوں کے خلاف ہمیں مل کر لڑنا چائییے جس کیلئے ہمیں اپنی سیاسی ، لسانی اور علاقائی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر کام کرنے کی ضرورت ہے .

© Copyright 2019. All right Reserved