بدھ‬‮   23   اکتوبر‬‮   2019

راولپنڈی میں نویں محرم کے جلوس بخیر وعافیت اختتام پذیر ہوئے

سکیورٹی کے لیے دوہزار کے قریب پولیس اہلکار تعینات کئے گئے تھے

راولپنڈی(جنرل رپورٹر ) شہر میں نویں محرم کے جلوس مختلف مقامات سے برآمد ہوئے اور روائتی راستے سے گزرتے ہوئے سخت سیکیورٹی میں اختتام پذیر ہوگئے مرکزی جلوس باب علی منزل سے برآمد ہوا جو اقبال روڈ سے ہوتا ہوا امام بارگاہ کرنل مقبول حسین پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا جبکہ باب علی منزل چٹیاں.ہٹیاں سے برآمد ہونے والا جلوس بھی امام بارگاہ کرنل مقبول پہنچ کر اختتام پذیر ہوا جلوس میں شریک مردو خواتین عزاداروں کیلئے سبیلوں اور لنگر کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا تھا جبکہ نومحرم کا مرکزی جلوس امام بارگاہ فاطمہ ورکشاپ روڈ سے نماز مغرب کے وقت برآمد ہوا جوکیانی چوک، چک بازور، ہاتھی چوک سے گزرنے کے بعد واپس امام بارگاہ فاطمیہ جا کر اختتام پزیر ہوا جلوس کی سیکیورٹی کے لیے دوہزار کے قریب پولیس اہلکار تعینات کئے گئے تھے جلوس کے روٹ سے منسلک گلیوں اور راستوں کو شامیانہ خار دار تاریں لگا کر بند کیا گیا تھا۔

© Copyright 2019. All right Reserved