جمعرات‬‮   23   جنوری‬‮   2020

امریکا ، مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئےفلوریڈا میں احتجاجی مظاہرہ


میامی(نیوز ایجنسی)امریکا میں بھی مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاج کیا گیا، مظاہرے میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔ریاست فلوریڈا کے میامی ڈان ٹائون میں ہونے والے احتجاج میں شریک مظاہرین نے ہاتھوں میں کشمیریوں کی حمایت میں بینرز اورپلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔مقررین نے اپنے خطاب میں بھارتی ظلم کی مخالفت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ بھارت مقبوضہ وادی سے نکل جائے۔ اکنا کونسل آف سوشل جسٹس اور دیگر مقامی تنظیموں نے مظاہرے کا اہتمام کیا۔ احتجاج میں سیکڑوں افراد کی شرکت کی۔
احتجاجی مظاہرہ

© Copyright 2020. All right Reserved