ہفتہ‬‮   21   ستمبر‬‮   2019

شاہ محمودجنیواپہنچ گئے،عالمی ضمیرجھنجھوڑونگا،وزیرخارجہ

وزیرخارجہ آج ہیومن رائٹس کونسل کے42ویں اجلاس سے خطاب کریں گے
اجلاس میں آئے عالمی رہنمائوںکومقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم سے آگاہ کریں گے

اسلام آباد(وقائع نگار) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی تین روزہ سرکاری دورے پر جنیوا پہنچ گئے جہاں وہ آج ہیومن رائٹس کونسل کے بتالیسویں اجلاس میں شرکت اور خطاب کریں گے،وزیر خارجہ ہیومن رائٹس کونسل کے اجلاس میں دنیا بھر سے تشریف لائے ہوئے مندوبین /رہنماں کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں بسنے والے لاکھوں نہتے کشمیریوں اور ان پر ڈھائے جانے والے مظالم سے آگاہ کریں گے ،وزیر خارجہ اس مختصر دورہ کے دوران انسانی حقوق پر کام کرنے والی بین الاقوامی تنظیموں کے اعلی عہدیداران سے بھی ملیں گے۔پیر کو وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی تین روزہ سرکاری دورے پر جنیوا پہنچ گئے ۔ہوائی اڈے پر وزیر اعظم کی نمائندہ خصوصی برائے جنیوا تہمینہ جنجوعہ، جرمنی میں پاکستان کے سفیر احمد وڑائچ ،اقوام متحدہ میں پاکستان کیطرف سے قائم مقام مستقل مندوب حسین اندرابی اور پاکستانی مشن میں تعینات سینیئر حکام نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا۔وزیر خارجہ آج ہیومن رائٹس کونسل کے بتالیسویں اجلاس میں شرکت اور خطاب کریں گے جسے پی ٹی وی براہ راست نشر کرے گاوزیر خارجہ ہیومن رائٹس کونسل کے اجلاس میں دنیا بھر سے تشریف لائے ہوئے مندوبین /رہنماں کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں بسنے والے لاکھوں نہتے کشمیریوں اور ان پر ڈھائے جانے والے مظالم سے آگاہ کریں گے ۔وزیر خارجہ اس مختصر دورہ کے دوران انسانی حقوق پر کام کرنے والی بین الاقوامی تنظیموں کے اعلی عہدیداران سے بھی ملیں گے اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے ۔وزیر خارجہ مقامی و بین الاقوامی میڈیا نمائندگان سے بھی گفتگو کریں گے اور مسئلہ کشمیر سمیت مختلف امور پر پاکستان کا نکتہ نظر پیش کریں گے ۔وزیر خارجہ جنیوا میں انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں شرکت کے ساتھ ساتھ، عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) اور او آئی سی کے نمائندگان سے بھی خصوصی ملاقاتیں کریں گے۔وزیرخارجہ نے روانگی سے قبل گفتگومیں کہاکہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے معاملے پر عالمی برادری کا ضمیر جھنجھوڑیں گے۔

© Copyright 2019. All right Reserved