ہفتہ‬‮   21   ستمبر‬‮   2019

(امام حسینؓ کی زندگی روشنی کا مینار)مظلوم لوگ جہاں بھی ہوں،ظلم و ناانصافی کیخلاف ڈٹ جائیں(بلاول بھٹو)


(امام حسینؓ کی زندگی روشنی کا مینار)مظلوم لوگ جہاں بھی ہوں،ظلم و ناانصافی کیخلاف ڈٹ جائیں(بلاول بھٹو)
کشمیر میں جبروتشدد کی جاری نئی لہر،فلسطین میں مظالم سے امسال یوم عاشور کی اہمیت و افادیت بڑھ گئی
جھوٹ ،جبر عسکریت پسندوں،انتہا پسندوں کے ہتھکنڈے،جو غلط تصورات کو مذہب سے جوڑتے ہیں ،یوم عاشور پیغام
کراچی (اسٹاف رپوررٹر) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے یومِ عاشورہ کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہاہے کہ حضرت امام حسین اور ان کی ساتھیوں کی عظیم قربانی ہمیں یہ درس دیتی ہے کہ ظلم و جبر اور جھوٹ کے خلاف مزاحمت کرنی چاہیئے اورمزاحمت کے دوران خواہ اپنی جان گنوانی اور مشکل ترین حالات و آزمائشوں کا سامنا ہی کیوں نہ کرنا پڑے: بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ امام حسین ان چند عظیم ہستیوں میں سے ہیں، جنہوں نے زندگی اور موت، فتح اور شکست، اور عزت اور رسوائی کی تعریف نئے سرے سے متعین کی ظلم اور جھوٹ کے خلاف مزاحمت کے لیئے امامِ عالی مقام کی زندگی روشنی کا مینار ہے: بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں جبر و تشدد کی جاری نئی لہر اور فلسطین سمیت دنیا کے دیگر علاقوں میں مظالم کے باعث اس سال یومِ عاشور کی اہمیت و افادیت مزید بڑھ گئی ہے،امام حسین کی پیروی کرکے مظلوم لوگ جہاں بھی ہوں ناانصافی اور ظلم کے خلاف کامیابی سے ہمکنار ہوں گے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ جھوٹ اور جبر اُن عسکریت پسندوں اور انتہاپسندوں کے بھی ہتھکنڈے ہیں، جو غلط تصورات کو مذہب سے جوڑتے ہیں عوام کو اس طرح کے متعصب اور جنونیوں کے عزائم سے خبردار رہنا چاہیئے،جب کبھی ظلم کسی بھی شکل و روپ میں سر اٹھائے، تو اسے ہر بار جذبہ و شجاعتِ امام حسین سے ہی مٹانا چاہیئے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ آج کے دن ہم کربلا کے دیگر تمام شہداء کو بھی سلام پیش کرتے ہیں، اللہ تعالی ان سب کو اپنی رضا و خوشنودی عطا فرمائے۔

© Copyright 2019. All right Reserved