ہفتہ‬‮   21   ستمبر‬‮   2019

’’راستہ کیوں بدلا‘‘ وزیر داخلہ برہم, پولیس افسر کو گالی

اعجاز شاہ ننکانہ صاحب گئے تھے ، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مجھے دوسرے راستے سے کیوں لیجایا گیا؟ وزیرداخلہ کا گالی دیتے ہوئے اظہار برہمی،وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ کی گزشتہ ہفتے ننکانہ آمد پر برہمی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ گزشتہ دنوں وفاقی وزیر داخلہ ننکانہ صاحب کے دورے پر گئے تھے جہاں انہوں نے دوسرے راستے سے لے جانے پر برہمی کا اظہار کیا۔ اس واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے ،جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ننکانہ صاحب فیصل شہزاد پر غصے کا اظہار کررہے ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے گاڑی سے اترتے ہی گالی دیکر اظہار برہمی کررہے ہیں کہ ’مجھے دوسرے راستے سے کیوں لے جایا گیا؟‘انہوں نے کہا کہ میرے ساتھ ایسا برتاؤ کیا گیا جیسے میں سپاہی ہوں۔پولیس ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ پائلٹ کی جانب سے راستہ تبدیل کرنے پر برہم ہوئے تاہم مشاورت کے بعد معاملہ ٹیک اپ کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی پی او فیصل شہزاد کا کا جلد ہی تبادلہ ممکن ہے جبکہ اعلیٰ افسران کے مطابق یہ سارا معاملہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے علم ہے اور انہیں اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا ہے۔
وزیر داخلہ برہم




© Copyright 2019. All right Reserved