ہفتہ‬‮   21   ستمبر‬‮   2019

PIAعملے کی نااہلی) پشاور میں حاجی آب زمزم ڈھونڈتے لیگج بیلٹ پر چڑھ گئے

باکمال لوگ لاجواب سروس کا دعویٰ کرنیوالی قومی ایئرلائن کے عملے نے آب زم زم پہنچانے میں دیر کر دی تو حاجی پریشان ہو گئے
حجاج کرام کی پی آئی اے کے عملے اور اے ایس ایف سے تلخ کلامی ،مضحکہ خیز صورتحال دیکھنے میں آئی، سی ای او کا تحقیقات کاحکم
پشاور( مانیٹرنگ ڈیسک) باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر قومی ائیر لائن (پی آئی اے) کی نااہلی کے باعث حاجی آب زمزم ڈھونڈتے ڈھونڈتے لگیج (سامان) کی بیلٹ پر چڑھ گئے۔باکمال لوگ لاجواب سروس کا دعویٰ کرنے والی قومی فضائی کمپنی کے عملے نے غفلت اور نااہلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آب زم زم پہنچانے میں دیر کر دی۔ حج کی سعادت کے بعد وطن واپس پہنچنے والے حاجی آب زم زم کی گمشدگی پر شدید پریشانی کا شکار ہوگئے اور انتظامیہ سے اس حوالے سے پوچھا تو وہ کوئی تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہی۔ اس پر حجاج کرام کی پی آئی اے کے عملے اور ایئرپورٹ سکیورٹی فورس (اے ایس ایف) سے تلخ کلامی ہوئی۔ حاجی اپنا سامان ڈھونڈتے ڈھونڈتے لگیج مشین میں گھس گئے جس سے ایک مضحکہ خیز صورتحال دیکھنے میں آئی۔ سول ایوی ایشن انتظامیہ نے حالات پر قابو پاتے ہوئے حجاج کو ان کا سامان فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ کے سی ای او نے ممنوعہ جگہوں پر ویڈیو بنانے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
لیگج بیلٹ


© Copyright 2019. All right Reserved