ہفتہ‬‮   21   ستمبر‬‮   2019

وزیراعظم عمران خان بغیر پروٹوکول مری پہنچ گئے

اہلخانہ بھی ہمراہ، سکیورٹی انتظامات نہ دیکھ کر سیاحوں کوخوشگوارحیرانی

مری،اسلام آباد(بیورورپورٹ،وقائع نگار) وزیر اعظم پاکستان عمران خان بغیر پروٹوکول کے گھڑیال سے گورنمنٹ ہائوس مری پہنچ گئے، عمران خان وزیر اعظم بننے کے بعد پہلی مرتبہ اپنی فیملی کے ہمراہ مری پہنچے ہیں وزیر اعظم بغیر کسی پروٹوکول کے مری پہنچے وہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے گھڑیال پہنچے اور وہاں سے صرف تین گاڑیوں کے ساتھ بغیر کسی پروٹوکول کے گورنمنٹ ہائوس کشمیر پوائنٹ مری پہنچے ان کی آمد پر کوئی سکیورٹی انتظامات نہ ہونے پر سیاحوں اورمقامی لوگوں کو سخت حیرانی ہوئی کہ عمران خان پہلے وزیر اعظم ہیں جن مری آمد پر نہ توروٹ لگاگیا اور نہ ہی کوئی ٹریفک روکی گئی وزیر اعظم مری میں ایک دن قیام کریں گے۔
پہنچ گئے

© Copyright 2019. All right Reserved