ہفتہ‬‮   21   ستمبر‬‮   2019

عمران صاحب: آپ تنقید کا خوف ختم نہیں کر سکتے، مریم اورنگزیب

اپنی نالائقی پہ تنقید کے ڈر سے تو آپ نے پوری اپوزیشن اور ہر مخالف آواز بند کر دی ہے
لاہور (نیوزایجنسی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب ٹویٹ سے نوجوانوں کو جھوٹا درس دے کر آپ اپنی نالائقی پہ تنقید کا خوف ختم نہیں کر سکتے، عمران صاحب اپنی نالائقی پہ تنقید کے ڈر سے تو آپ نے پوری اپوزیشن اور ہر مخالف آواز بند کر دی ہے، عمران صاحب آپ تنقید سننا برداشت نہیں کرتے اِس لئے ایک سال میں ہر شعبہ میں تبدیلی کی جگہ صرف تباہی ہے۔ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کے ٹویٹ پہ ردِ عمل میں کہا عمران صاحب اگر آپ اپنی نالائقی پہ تنقید برداشت کر سکتے تو آج معیشت ، کاروبار اور روزگار تباہ نہ ہوتا، عمران صاحب اگر آپ اپنی نالائقی پہ تنقید برداشت کر سکتے تو ایک سال میں ترقی کی شرح آدھی اور مہنگائی تین گنا نہ ہوتی، عمران صاحب اگر آپ اپنی نالائقی پہ تنقید برداشت کر سکتے تو پشاور میٹرو کے ایک کھرب کے کھڈے میٹرو میں تبدیل ہو چکے ہوتے۔ انہوں نے کہا عمران صاحب اگر آپ اپنی نالائقی پہ تنقید برداشت کر سکتے تو ایک سال میں گیس دو سو فیصد اور بجلی فیصد نہ ہوتی، عمران صاحب اگر آپ اپنی نالائقی پہ تنقید برداشت کر سکتے تو آج پولیو کے کیس 62 اور ڈینگی کے مریض ایک ہزار سے زیادہ نہ ہوتے، عمران صاحب اگر آپ اپنی نالائقی پہ تنقید برداشت کر سکتے تو کامیابی سے چلتا ہوا ہر منصوبہ تباہ نہ ہوتا،عمران صاحب اگر آپ اپنی نالائقی پہ تنقید برداشت کر سکتے تو ساری اپوزیشن جیلوں میں بند نہ ہوتی عمران صاحب اگر آپ اپنی نالائقی پہ تنقید برداشت کر سکتے تو پارلیمنٹ کو تالا نہ لگاتے۔
مریم اورنگزیب

© Copyright 2019. All right Reserved